سکھر؛ ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا، تعلیم پر توجہ دینی چاہیے،سید ضیاءالرحمن قاضی

20

سکھر،22مارچ(اے پی پی):23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ریٹائر ہیڈ ماسٹر محکمہ تعلیم سید ضیاءالرحمن قاضی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ23 مارچ 1940 کو کرارداد پاکستان پاس ہوئی،بڑی قربانیاں دیکر پاکستان حاصل کیا اور خود مختار ریاست بنائی۔انہوں نے کہا کہ آج حکومت پاکستان کو تعلیم پر مزید توجہ دینی چاہیے تاکہ تعلیم کا معیار بہتر بنایا جاسکے، ہم سب کو چاہیے کہ بچوں بلخصوص بچیوں کا تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ پاکستانی بچے ملک کا نام روشن کرسکیں۔