سکھر،20مارچ(اے پی پی):23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) سے خصوصی گفتگو میں ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس ڈاکٹر سعید عوان نے کہا ہے کہ 23 مارچ کی تاریخ پاکستانیوں کے لیے بڑی اہم ہے کیونکہ اس دن الگ ریاست کے لیے پاکستان کی قرارداد پیش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ آج کے پاکستان کیلئے ہم سب کو مل کر ملکی مفادات کے لیے کام کرنا چاہیے ،پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔