برسلز میں جوہری توانائی سربراہی اجلاس، وزیر خارجہ اسحق ڈار کا ویڈیو پیغام

14

برسلز، مارچ 22 (اے پی پی): برسلز میں منعقدہ جوہری توانائی سربراہی اجلاس اور دورہ برسلز کے حوالے سے وزیر خارجہ اسحق ڈار نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہتاریخ میں پہلا نیوکلیئر اجلاس ہے اور پاکستان کی نمائندگی خوش آئیند ہے۔پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے جس پر قابو پانے کے لیے متبادل توانائی کی طرف جانا ضروری ہے۔ پاکستان میں تین ہزار میگا واٹ سے زائد نیوکلیئر بجلی انسٹال ہو چکی ہے۔