ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ، بالائی علاقوں میں ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

6

اسلام آباد،22 مارچ(اے پی پی): آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر، اسلام آباد، شمالی/وسطی پنجاب، گلگت بلتستان اور ژوب میں بارش ہوئی۔ تاہم ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش  پٹن میں 20، راولاکوٹ ، کالام 19، دیر 18، کاکول13، مری 08، چترال07،مالم جبہ 06،راولپنڈی  میں چکلالہ کے مقام پر06، شمس آباد میں 05 جبکہ اسلام آباد میں سیدپور اور زیروپوائنٹ کے مقام پر 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق شہید بینظیر آباد میں 41، چھور، سکرنڈ 40، مٹھی، موہنجوداڑو، حیدرآباد، پڈعیدن اور ٹنڈوجام میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔