یوم پاکستان 23مارچ کے موقع پر آئی ایس پی آر نے خصوصی ملی نغمہ ’پوچھے جو نام کوئی‘ جاری کر دیا

22

اسلام آباد،22مارچ )اے پی پی ):یوم پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر نے  ایک خصوصی ملی نغمہ ’پوچھے جو نام کوئی، تم پاکستان بتانا‘ جاری کیا گیا ہے جسے ملک کے نامور گلوکاروں نے مل کر گایا ہے۔

تمام محب وطن پاکستانیوں کے جذبات کی عکاسی کرتے اس ملی نغمے کو صنم ماروی، نتاشہ بیگ، رئیسہ رئیسانی، بلال علی، زیک آفریدی اور واسق ملک نے مل کر گایا۔ اس ملی نغمے کے شاعر خواجہ دانش ہیں۔