متحدہ عرب امارات اپنی تاریخ، ثقافت اور کامیابیوں کا جشن منانے میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے؛ سفیر حماد عبید الضابی

7

اسلام آباد، 23 مارچ(اے پی پی ): یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الضابی نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کی عوام کو دل کی گہرائیوں سے یوم پاکستان کی مبارکباد پیش  کی اور کہا ہے کہ دعا ہے کہ یہ دن خوشیوں، فخر اور قوم کے درمیان اتحاد کے نئے جذبے سے معمور ہو۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنی تاریخ، ثقافت اور کامیابیوں کا جشن منانے میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔