اسلام آباد،23مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنما جعفر خان مندوخیل نے ہفتہ کویہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔