یوم پاکستان اور نوروز کے موقع پر پاک ایران تعلقات پر مبنی ویڈیو میپنگ کی نمائش

12

 

تہران، 23 مارچ (اے پی پی ): پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ہفتہ کو برج آزادی (آزادی ٹاور) تہران میں یوم پاکستان اور نوروز کے تہوار کے موقع پر ویڈیو میپنگ کا مشاہدہ کیا۔

پاکستان اور ایران تعلقات کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس طرح کی ویڈیو میپنگ دکھائی گئی ہے۔ دو ہمسایہ ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرنے کے لیے پاکستان کے قومی پرچم کو ایرانی پرچم کے ساتھ روشن کیا گیا اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ روایتی  دھنوں کے ساتھ پاکستان کی قومی یادگاروں کی تصاویر دکھائی  گئیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر مدثر نے کہا کہ یہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں ایک تاریخی لمحہ ہے جن کی ثقافت، تاریخ اور روایات مشترک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات لوگوں اور ثقافتوں کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

پاکستانیوں اور ایرانیوں کی بڑی تعداد اس موقع سے لطف اندوز ہوئے۔