اسلام آباد، 26 مارچ (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے منگل کو وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے دفتر میں ان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس کا مقصد ملک میں تجارت اور صنعت کی ترقی کے لیے دونوں وزارتوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔ ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے اپنے اپنے محکموں سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
جام کمال نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے، اختراع کو فروغ دینے اور کاروبار کی ترقی اور پائیداری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے فعال اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں سینیٹر ڈاکٹر اسلم ابڑو، ایم پی اے عاصم کرد گیلو اور ملک شیر یار اعوان بھی موجود تھے۔