اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ججز کے خط کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ایسے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔
پیر کو یہاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خط کو زیر بحث لانے کیلئے سنی اتحاد کونسل کی تحریک التواءپر قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیف جسٹس نے معاملہ کا از خود نوٹس لے لیا ہے، یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے پر ایک بنچ بھی تشکیل دے دیا ہے، ایسے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالت میں زیر سماعت کسی معاملے کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا۔