اسلام آباد،یکم اپریل (اے پی پی ):قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ قومی اسمبلی کے دس نو منتخب ارکان نے آج حلف اٹھالیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حلف لیا۔
ایوان نے چینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے داسو میں ایک دہشتگرد حملے میں پانچ چینی انجینئرز کی ہلاکت پر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔اس کے علاوہ مادروطن کے دفاع کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء سمیت دیگر افراد کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
بعد ازاں اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔مصطفیٰ کمال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سود کا نظام اسلام کے خلاف کھلی جنگ ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ پوائنٹ پر بات کریں۔سنی اتحاد کونسل کے رکن قسمی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ میری التماس کہ ہائیکورٹ کے ججز کے معاملے پر ایوان میں بحث کروائی جائے۔ جس کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ءاللہ تارڑ نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے ہمیں اس موضوع پر بات کرنے سے گریز کرنا چاہئیے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسد قیصر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے ہمیں انتظار کرنا چاہئے۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔