ملک کی تاریخ میں پہلی بار رمضان نگہبان پیکج کے تحت 50لاکھ سے زائد گھرانوں کو راشن گھر کی دہلیز پر پہنچایا ،صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین

37

لاہور، 2اپریل( اے پی پی ) :صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار مستحق گھرانوں کو ان کی دہلیز پر حق دیا گیا، رمضان نگہبان پیکج کے تحت 50لاکھ سے زائد گھرانوں کو راشن گھر کی دہلیز پر پہنچایا گیا،رمضان وماڈل بازاروں میں معیاری اشیاء سستے داموں مل رہی ہیں زرعی فئرپرائس شاپس پر 13 اشیاء ضروریہ 25فیصد کم نرخوں پر مل رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پولٹری مینوفیکچررزایسوسی ایشن ،کبڈی فیڈریشن اور دیگر وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان و ماڈل بازاروں سے روانہ ہزاروں لوگ مستفید ہورہے ہیں اشیاء ضروریہ کی سپلائی کو بہتر کرکے قیمتوں میں کمی لائی گئی۔

پیاز کی برآمد پر پابندی سے قیمت میں نمایاں کمی آئی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو مکمل فعال اور مڈل مین کا کردار ختم کرکے قیمتوں میں مزید کمی لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مختلف ایسوسی ایشنز سے بات چیت کرکے عوام کو گھی، چکن، چینی اور دیگر اشیاء میں ریلف دیا گیا۔

انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گےصنعت کا پہیہ رواں دواں رکھنے کے لئے ہر ضروری اقدام کریں گے۔وفود نے چوہدری شافع حسین کو وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔