وفاقی  وزیر تجارت جام کمال خان سے متحدہ عرب امارات کے سفیر  کی ملاقات

20

اسلام آباد ،02  اپریل (اے پی پی):وفاقی  وزیر تجارت جام کمال خان سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید الزابی نے  منگل کو یہاں  ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

 اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے تجارتی محاذ پر تعلقات کو مضبوط بنانے اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر سفیر حامد عبید الزابی نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کو تمام شعبوں میں ترقی کرتا ہوا دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور منفرد تعلقات کی مضبوطی اور اہمیت پر زور دیا۔ان کاکہنا تھا کہ تجارت کے حجم میں اضافے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضروریات ہے۔