اسلام آباد ، 2اپریل ( اے پی پی ): سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار 222 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں ،اسحاق ڈار کے مخالف امیدوار راجہ انصر کو 81 ووٹ ملے۔
پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن 224 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے ، رانا محمود الحسن کے مخالف امیدوار فرزند حسین کو 79 ووٹ ملے۔ ٹوٹل 310 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ 7 ووٹ مسترد ہوئے۔
x