کمشنر مریم خان،آر پی او کیپٹن) ر( سہیل چوہدری کی زیر صدارت بجلی چوری روک تھام بارے جائزہ اجلاس کا انعقاد

13

ملتان، 04 اپریل (اے پی پی ): کمشنر مریم خان،آر پی او کیپٹن ر سہیل چوہدری کی زیر صدارت بجلی چوری روک تھام بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ڈویژنل نفاذ کمیٹی کے اجلاس میں بجلی چوروں کیخلاف مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر مریم خان نے کہا کہ بجلی چوروں کو گرفتار، مقدمات درج کئے جائیں اور بجلی چوروں کا بجلی کنکشن منقطع کردیا جائے گا۔میپکو کو بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس کی معاونت حاصل ہے۔ میپکو خصوصی ٹاسک فورس تشکیل کرکے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرے۔ضلعی نفاذ کمیٹیاں تشکیل، واضح نتائج نظر آنے چاہیں۔ آر پی او ملتان کیپٹن ر سہیل چوہدری نے کہا کہ تمام ڈی پی اوز، سی پی او دفتر میں فوکل پرسن مقرر، استغاثہ کی جانچ کی جائے گی۔ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے پولیس بھرپور تعاون کررہی۔ابتک 6628 ایف آئی آر درج، 5420 گرفتار کئے جاچکے۔

 میپکو حکام نے بتایا کہ غفلت برتنے پر 4 اہلکار معطل، 542.4 ملین روپے ریکور کئے گئے۔ ٹیوب ویلز،گھریلو کنکشنز میں بجلی چوری کے کیسز سامنے آتے ہیں۔میپکو حکام بجلی چوری کے تدارک اور ریکوری پراسیس پر کام کررہی ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، سی پی او، ڈی پی اوز متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔