اسلام آباد،5اپریل (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں اہل اسلام نےمقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کے خلاف جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا ۔اس موقع پرپاکستان میں بھی مختلف مذہبی تنظیموں کی طرف سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی جارحیت کو بند کرانے اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے ۔
ریلی کے شرکاء نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کو آزاد کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔