وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے،شہزادہ سلمان بن سلطان آل سعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا

76

 

مدینہ منورہ ،6اپریل  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے۔ مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے پر مدینہ منورہ کے گورنرایچ آر ایچ شہزادہ سلمان بن سلطان آل سعود نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔وزیراعظم آج رات مدینہ منورہ میں قیام کریں گے اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نماز ادا کریں گے۔