گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمدشیخ کی ملاقات

23

 

کراچی، 06 اپریل (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے ہفتہ  کو یہاں  گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی معاشی صورتحال ، اس میں بہتری کے اقدامات، اس ضمن میں ایس آئی ایف سی کے کردار اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کے لئے مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے، اس ضمن میں ایس آئی ایف سی کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی مضبوطی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔

 بعد ازاں وفاقی وزیر بحری امور نے گورنر سندھ کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا بھی دورہ کیا ۔ قیصر احمد شیخ نے گورنر سندھ کے آئی ٹی پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔