وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مسجد نبوی ﷺ میں عشاء کی نماز اور نوافل کی ادائیگی

108

مدینہ منورہ :7  اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے اپنے  دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں عشاء کی نماز اور نوافل کی ادائیگی کی ۔وزیراعظم شہباز شریف   نے روضہء ﷺ پر حاضری دی  ۔

اس موقع پر وزیراعظم  نے  امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعاکی ۔ وزیراعظم  محمد شہباز شریف نے  فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی