وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کی ملاقات

50

 

اسلام آباد،8اپریل(اے پی پی):وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ نے ملاقات کی،دونوں فریقوں نے موسمیاتی اقدامات، آئندہ COP اجلاس کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے اور ماحولیاتی نظام اور ماحولیات کو برقرار رکھنے کے لیے قریبی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ موسمیاتی تعاون اور ٹیکنالوجی کی منتقلی سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا۔ رومینہ خورشید عالم نے ایتھوپیا کے وزیر موسمیات کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

جیمل بیکر نے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) پر رومینہ خورشید عالم کے اہم کردار کو سراہا اور افریقہ کے گرین لیگیسی پروگرام سے آگاہ اور اس تناظر میں علم اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے آب و ہوا اور ماحولیاتی نظام کی بہتری کے لیے باہمی مہم چلانے کا اعادہ کیا۔