اسلام آباد، اپریل 11 (اے پی پی): عید کے دن ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پُرمسرت موقع پر خوشیاں منائے مگر کچھ شعبے ایسے بھی ہیں جن سے وابستہ افراد کو عید کے موقع پر بھی ڈیوٹی سر انجام دینی ہوتی ہے۔
سیکیورٹی اداروں سے وابستہ افراد، پولیس، میڈیا پرسنز، ڈاکٹرز، ٹول پلازہ ورکرز ، چوکیدار اور دیگر افراد جہاں عید کے دنوں میں ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں وہیں سرکاری صفائی کا عملہ، بیکری اور مٹھائیوں کی دکانوں والے بھی عید پر اپنے کام میں مصروف ہوتے ہیں تاکہ لوگوں کو ہر سہولت بروقت مہیا کی جاسکے۔
یہ افراد اپنے عید کے ایام بھی ڈیوٹی پر گزارتے ہیں تاکہ ملک و قوم کی حفاظت اور خدمت کو یقینی بنایا جا سکے۔