لاہور ،عید کا دوسرا روز : لوگوں کی بڑی تعداد نے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کیا

21

 

لاہور، 11 اپریل (اے پی پی): عوام نے خوشیوں ، محبتوں اور خلوص سے بھری عیدالفطر کا دوسرا دن بھی بھرپور انداز میں منایا، عید کے دوسرے روز لاہور کے جیلانی پارک ،سفاری پارک سمیت شہر بھر میں فیملیز کی بڑی تعدادچھٹی سے لطف اندوز ہونے کےلیے پارکوں اور تفریحی مقامات پر پہنچ گئی۔

عید کے دوسرے روز بڑی تعداد لوگوں نے پارکوں اور تفریحی گاہوں کا رخ کیا جس  کے باعث ان مقامات پررش رہا۔ لاہور میں جیلانی پارک ،باغ جناح، مینارِ پاکستان اور سفاری پارک اور دوسرے پارکوں اور تفریحی مقامات پر جہاں ہزاروں کی تعداد میں بچے بوڑھے اور جوان اپنی فیملیز کے ہمراہ عید کی خوشیاں منانے پہنچے وہاں اس موقع پر چلنے پھرنے سے معذور افراد بھی ویل چئیر پر مختلف پارکوں میں سیر کرتے نظر آئے ۔

 شدید گرم اور مرطوب دن کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے عید کے دوسرے روز بھی خوب انجوائے کیا اور اپنی چھٹی کا مزہ دوبالا کیا۔