کمشنر لاہور کی کیمپ جیل آمد، قیدیوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں

14

 

لاہور، 12 اپریل (اے پی پی): عید کے تیسرے روز کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اپنی فیملی کے ہمراہ کیمپ جیل کا دورہ کیا۔جیل انتظامیہ نے کمشنر لاہور کا پرتپاک استقبال کیا، کمشنر لاہور کی آمد پر پولیس دستے نے سلامی پیش کی، کمشنر محمد علی رندھاوا نے قیدیوں سے ملاقات بھی کی۔

کمشنر لاہور نے جووینائل حوالات میں بچوں کے ساتھ عید منائی، جیل ہسپتال میں زیرعلاج قیدیوں کی عیادت بھی کی، محمد علی رندھاوا نے قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی۔

کمشنر لاہور جیل بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے، انہوں نے صفائی کے بہترین انتظامات پر جیل انتظامیہ کو سراہا۔

محمد علی رندھاوا کو جیل سپرنٹنڈنٹ آصف ظہیر ورک نے قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔