ملتان؛ تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

21

ملتان،13 اپریل (اے پی پی ):   ملتان میں آج صبح سے وقفے وقفے سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔

بارش کے باعث تمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژنوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کو اسٹینڈ بائی جنریٹرز فعال رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سیوریج ڈویژنوں کی ٹیمیں،مشینری فیلڈ میں متحرک ہوگئی ہیں۔

ایم ڈی واسا چوہدری محمد دانش نے کہا ہے کہ پونڈگ ایریا سے نکاسی آب کیلئے آپریشن ایس او پییز کے مطابق  جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں موجودگی کو یقنی بنایا جائے۔