نوڈیرو۔14اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوڈیرو ہاﺅس میں پرچم کشائی کی۔ ایوانِ صدر پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے نوڈیرو ہاﺅس پر قومی پرچم کو بلند کیا۔
پرچم کشائی کے موقع پر سندھ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے صدر مملکت کو سلامی دی۔صدر مملکت نے ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لیے بھی دعا کی۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،فریال تالپور، اور سندھ حکومت کے اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے ۔