قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے حلف اٹھا لیا

33

  پشاور، 15اپریل(اے پی پی): پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے حلف اٹھا لیا ہے۔ سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ابراہیم خان گزشتہ روز ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔ سینئر جج جسٹس اعجاز انور نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا۔تقریب میں ججز، وکلاء اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کا تعلق پشاور سے ہی ہے۔ انہوں نے 1992ء میں خیبر لاء کالج پشاور سے ایل ایل بی کیا تھا۔