یہ تاثر غلط ہے کہ حکومتی میشنری کام نہیں کر رہی ہیں کو ئٹہ شہر میں سڑکوں سے پانی کا اخراج کر دیا گیا ،شاہد رند ترجمان بلو چستان حکومت

14

 

کوئٹہ، 15 اپریل (اے پی پی):اراکین صوبائی اسمبلی بخت محمد کاکڑ، میر لیاقت لہڑی،ملک نعیم بازئی، ولی محمد نورزئی نے تر جمان حکومت بلو چستان و دیگر کے ہمراہ پی ڈی ایم اے کے آفس کے دورے کے موقع پر حالیہ بارشوں میں امدادی کاموں میں حکومتی کارکردگی کو سراتے ہو ئے کہاہے کہ صوبائی حکومت لو گوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہےں، ماضی میں اگر مناسب منصوبہ بندی کی جاتی تو حالات مختلف ہو تے، قدرتی آفات کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، باران رحمت کو لو گوں کے لیے زحمت نہیں بننے دینگے،پی ڈی ایم اے کی ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جو کہ خوش آئند بات ہے بارشوں سے قبل تمام محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی تھیں۔اس مو قع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے تر جمان بلو چستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ صوبے میں حالیہ ہونے والے بارشوں سے سات اضلاع متاثر ہو ئے ہیں شدید بارشوں کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو دو دن کے لئے بند کر دی گئی ہے،پی ڈی ایم اے کے اہلکار الرٹ ہے صوبے کے مختلف علا قوں میں امدادی کاموں میں مصروف عمل ہے، ترجمان بلو چستان حکومت کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ حکومتی میشنری کام نہیں کر رہی ہیں کو ئٹہ شہر میں سڑکوں سے پانی کا اخراج کر دیا گیا جبکہ نواحی علا قوں سے پانی نکالنے کا عمل جاری ہے پی ڈی ایم اے کا عملہ چوبیس گھنٹے موجود ہے 27 میں سے 14 شکایات کا فوری ردعمل دیا گیاندی نالوں کے اطراف قائم میں تجاوزات ہٹانے کا کام جاری ہے،تین سے چار روز کے دوران صفائی مہم کے باعث کوئٹہ شہر میں 80 فیصد پانی نکل چکا ہے،انہوں نے کہا کہ بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے جانی نقصان ہوا ہے، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز متاثرہ علاقوں کا سروے کرکے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائیگا۔