کوئٹہ اور اطراف میں بہت بارشیں ہوئی ہیں کوئٹہ میں برساتی نالوں پر بہت تجاوزات ہیں ، تجاوزات کیخلاف کارروائی کرینگے، کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات اور ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان

16

 

کوئٹہ، 15 اپریل (اے پی پی): کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات اور ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے مشترکہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ اور اطراف میں بہت بارش ہوئی ہے کوئٹہ میں برساتی نالوں پر بہت تجاوزات ہیں جب تجاوزات کیخلاف کارروائی کرینگے تو میڈیا ان کو بھی کوریج دیں انہوں نے کہا کہ جب میٹرو پولیٹن اور پی ڈی ایم اے اہلکار کام کرتے  ہیں تو ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے اگر ہم نے تجاوزات کخلا ف کارروائی نہیں کی تو آئندہ دوبارہ یہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے کہا کہ کوئٹہ میں156 ملی میٹربارش ہوئی ہے کوئٹہ کے 82 برساتی نالوں نے تجاوزات کی وجہ سے 40 کی بجائے صرف 20 فٹ کے رہ گئے ہیں کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے مزید کہا کہ برساتی نالوں میں تجاوزات کی وجہ سے نقصانات زیادہ ہوئے ہیں تجاوزات کے خلا ف کارروائی ہی واحد حل ہے پی ڈی ایم اے کے 8 اور میٹرووپولٹن کے 6 ٹرک کام کررہے ہیں۔