ملتان کی کھٹی میٹھی سٹرابیری، صحت و منافع بخش

29

ملتان،16 اپریل(اے پی پی):ملتان میں اگر پھلوں کی بات کی جائے تو پھل تو بے شمار ہیں لیکن کھٹی میٹھی سٹرابیری کی بہت ہی الگ ہے۔ ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی سٹرابیری کی فصل اختتامی مراحل میں ہے اور منڈیوں کے ساتھ ساتھ دکانوں کی زینت بھی بن چکی ہے۔

 سرخ رنگ کی یہ خوش ذائقہ سٹرابیری بے شمار فوائد کے حامل بھی ہے، سٹرابیری کو اکتوبر اور نومبر کے شروع میں کاشت کیا جاتا ہے اور تین ماہ بعد یہ پھل پک کر تیار ہوجاتی ہے  اور  اپریل کے آخر میں اس کا اختتام ہونے کے قریب ہوتا ہے۔ سٹرابیری کے پھل کو چھنائی کے بعد پیٹیوں اور ٹوکریوں میں بھر کر منڈیوں میں بھیجا جاتا ہے۔

 دوکاندار اور شہریوں کو کہنا ہے کہ  منڈیوں کی نسبت یہاں سے ہمیں تازہ سٹرابیری مل جاتی ہے جو کہ بازار سے کم قیمت بھی ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق سٹرابیری جگر اور امراض قلب اور خاص طور پر جلد اور بلڈ پریشر سمیت کئی بیماریوں میں مفید ہے۔ سٹرابیری کا پھل دیکھنے میں جتنا خوش نما نظر آتا ہے، اتنا ہی خوش ذائقہ بھی ہے۔