سرگودھا،16 اپریل ( اے پی پی ): پنجابی ادبی تنظیم رہتل کڑانہ بار کے زیر اہتمام عیدملن محفلِ مشاعرہ کا انعقادمٹھہ لک میں کیا گیا، جس کی صدارت حاجی بشیر احمد ندیم نے کی۔ نظامت کے فرائض محمد رمضان رازی کلیار نے نبھائے جبکہ مہمان خصوصی حاجی محمد حیات بھٹی،چوہدری حنیف ضیاء،فرخ اعجاز نصیر،سیٹھ ربنواز،اعجاز راج،مومن ہاشمی،الطاف حسین قریشی تھے ۔
جہانگیر سانول،امتیاز بادشاہ، امداد چوکیروی، فہیم اللہ یاسر،عاشق راہی نے اپنا اپنا کلام سنا کر لوگوں کی داد حاصل کی۔ میزبانی کے فرائض میاں نصر رانجھا نے بڑی فراخدلی سے نبھائے۔
پنجابی ادبی تنظیم رہتل کڑانہ بار ماں بولی پنجابی کے فروغ کے لیے دن رات کوشاں ہے۔