وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مری کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

40

 

مری، 16اپریل(اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے مری کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا  اچانک دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال کی او پی ڈی کا معاینہ بھی کیا اور وہاں   موجود خواتین مریضوں سے ملاقات کی اور ان کو درپیش مسائل کے بارے میں  دریافت کیا اور او پی ڈی میں مریضوں کی لمبی لائنیں دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایمرجنسی وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور  انکی  جلدصحت یابی کی دعا  کی

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو   ہدایت کی  کہ وہ  مریضوں کو  بہترین طبی سہولیات فراہم کریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  نے ہسپتال کے  پی سی یو سنٹر، میڈیکل وارڈ، گائنی اور نرسری میں موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا

اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال سے واپسی پر خواتین سیکورٹی گارڈ کےہمراہ تصویر بنوائی اور اسے گلے لگالیا۔