وزیراعلیٰ مریم نواز نے صفائی کا نیٹ ورک دور دراز کے علاقوں تک پھیلانے کی ہدایت کی ہے، ذیشان رفیق

27

لاہور؛  16 اپریل ( اے پی پی ) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام آئوٹ سورس کرنے کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا۔سپیشل سیکرٹری، پنجاب بھر کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کے سی ای اوز نے شرکت کی۔صوبائی وزیر نے تمام دیہی علاقوں کی پندرہ روز کے اندر میپنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ  “اب گائوں چمکیں گے” پروگرام کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کر کے استعمال کریں گے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز ہر تحصیل میں کنٹریکٹرز کی استعدادکار کا جائزہ لیں،  جس علاقے میں آئوٹ سورسنگ نہ ہوسکی وہاں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کام کرے گی، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز نے صفائی کا نیٹ ورک دور دراز کے علاقوں تک پھیلانے کی ہدایت کی ہے، آئوٹ سورسنگ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، مقامی انسانی وسائل استعمال کریں گے،کوئی گائوں ایسا نہیں ہونا چاہیئے جہاں صفائی کا عملہ موجود نہ ہو، اجلاس میں 1800 دیہی اور 1200 شہری افراد کیلئے ایک صفائی والا مختص کرنے کی تجویز وزیر بلدیات نے دیہات میں 1500 افراد کے لئے ایک صفائی والا مقرر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پورے پنجاب میں صفائی کا یکساں میکانزم رائج کیا جائے گا،تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز اپنی استعدادکار بڑھانے پر توجہ دیں، انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے لئے مالی وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گےصفائی کے اہداف کمیونٹی موبلائزیشن کے بغیر حاصل نہیں کئے جا سکتے،دیہات اور شہروں میں مقامی افراد پر مشتمل کمیٹیاں بنائیں گے۔