ملتان؛ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ڈینگی آگاہی ریلی نکالی گئی

20

ملتان،17 اپریل(اے پی پی ):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی ویک کا آغاز ہو گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹین ریٹائرڈ رضوان قدیر کی قیادت میں ڈینگی آگاہی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء کی جانب سے شہریوں کو ڈینگی کی روک تھام کیلئے اقدامات کی آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی مچھر کی افزائش کے خطرات بڑھ گئے ہیں اور ہر شہری اپنے ارگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھ کر اس مہم میں شامل ہو ۔انہوں نے کہا ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے مؤثر سکریننگ اور سپرے کا آغاز کردیا گیا ہے اور  محکمہ صحت کو ڈینگی کے حساس مقامات پر خصوصی چیکنگ کا ٹاسک دیا ہے۔انہوں نے کہا تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے خصوصی وارڈ مستحق کئے گئے ہیں۔

ریلی میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی، فوکل پرسن ڈاکٹر عطاء الرحمن اور سول سوسائٹی کی شرکت کی۔