اسلام آباد؛ کالے شیشوں،غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹر گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری

24

اسلام آباد،17 اپریل(اے پی پی): ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آبادبلال اعظم کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کالے شیشوں،غیر نمونہ/فینسی نمبر پلیٹس اور عارضی نمبر و بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکسائز ٹیم نے زیرو پوائنٹ، فیض آباد، ایف سیون،ایف سکس اور  گردونواح میں گاڑیوں کو چیک کیا،جن میں رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس کی وجہ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی، اور ان گاڑیوں  کی رجسٹریشن اب رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس کو اتروانے کے بعد بحال کر دی جائے گی۔

ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے ویڈیو پیغام کے ذریعے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ تمام عارضی نمبرز  کینسل ہوگئے ہیں وہ بروقت اپنی گاڑیاں اسلام آباد آفس میں رجسٹرڈ کروائیں تاکہ مزید کسی قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔

انہوں نے اسلام آباد کے شہریوں سے اپیل کی کہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بروقت جمع کروائیں اور فینسی نمبر پلیٹس اتار دیں اور صرف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے منظور شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں تاکہ کارروائی سے بچا جاسکےاور  بھاری جرمانوں سے بچ سکیں۔