سکھر،17اپریل(اے پی پی):کسٹم حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر متعلقہ اداروں کی ٹیموں نے کوئٹہ سے لاہور جانیوالے 22 وہیلر ایل پی جی ٹرالر کو جیکب آباد چوکی پر روکا گیا۔اسٹیشن لے جاکر چیک کیا گیا تو ٹرالر کے ایل پی جی گیس سلنڈر سے چھالیہ کے سیکڑوں بوریاں برآمد کی گئیں۔
کسٹم حکام کے مطابق ٹرالر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور چھالیہ ضبط کرلی گئی ہے۔ چھالیہ کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔ کارروائی کے دوران ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔