پاکستان کرکٹ سکواڈکے خلاف اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے،کپتان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم

33

راولپنڈی، 17 اپریل (اے پی پی )راولپنڈی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم مضبوط سائیڈ ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ہم نے ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا ہے ،پاکستان کا دورہ پہلے بھی کرچکے ہیں،پاکستان آکر بہت اچھا لگا،ہماری کوشش ہوگی کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں ۔