اقوام متحدہ کے یوتھ فورم میں پاکستان کا عالمی خوراک کے نظام میں لچک پیدا کرنے کا مطالبہ

42

 

نیویارک، 17 اپریل(اے پی پی): پاکستان نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریش    کو بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کے مطالبے میں اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے تاکہ اسے ترقی پذیر دنیا کی ضروریات کے مطابق زیادہ مساوی اور جوابدہ بنایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب،سفیر عثمان جدون نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں “فیڈنگ دی فیوچر: یوتھ اینڈ سسٹین ایبل فوڈ سسٹم سب کے لیے” کے موضوع پر یو این ای سی او ایس او سی یوتھ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سفیر عثمان جدون نے کہا کہ حالیہ برسوں میں بڑے پیمانے پر وبائی امراض اور آب و ہوا کے اثرات کی وجہ سے پاکستان کو بین الاقوامی تعاون کے لیے قائم کیے گئے کسی بھی طریقہ کار میں خود بخود شامل ہونے کی امید ہے۔