اسلام آباد،18اپریل(اے پی پی):سابق سفیرجوہر سلیم سابق سیکرٹری خارجہ امور، سپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ امور، ڈائریکٹر جنرل فارن اکیڈمی کی بطور صدر انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز تقرری کی خوشی میں آئی آر ایس نے میڈیا کے دوستوں کے اعزاز میں میٹ اینڈ گریٹ سیشن کا اہتمام کیا۔
آئی آر ایس کو پاکستان کے قدیم ترین تھنک ٹینکس میں سے ایک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 1982 میں قائم ہونے والا یہ ادارہ جنوبی ایشیا، مغربی ایشیا اور وسطی ایشیا پر مرکوز تحقیق کرتا ہے، تاہم پاکستان کی خارجہ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی تحقیق کا بنیادی ستون ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے پاس اس وقت 9 پروگرام ہیں جن میں ایران، ہندوستان، افغانستان، چین، وسطی ایشیا، علاقائی تنازعات اور انسانی سلامتی، علاقائی موسمیاتی لچک کو مضبوط بنانا، جنوبی ایشیائی اقتصادی سلامتی، سائبر سیکورٹی شامل ہیں۔