اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب سفیر منیر اکرم سے چینی مستقل مندوب سفیر فو کانگ کی ملاقات

58

نیویارک،19 اپریل(اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم سے چین کے مستقل مندوب سفیر فو کانگ نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک چین اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ میں دو دوست ممالک کے درمیان بہترین تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 سفیر منیر اکرم نے چین پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔