اسلام آباد،19اپریل( اے پی پی): صدر مملکت آصف علی زرداری سے جمعہ کے روز پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات ہوئی جس میں چیف آف نیول اسٹاف نے صدر مملکت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
نیول چیف نے صدر مملکت کو ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ صدر مملکت نے ملک کے بحری مفادات کے تحفظ میں پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو سراہا۔