قصور،21اپریل(اے پی پی):حلقہ این اے 132قصورمیں آج بروز اتوار ہونیوالے ضمنی الیکشن کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی پلان کے حوالے سے ڈی پی اوقصور طارق عزیزسندھونے بتایا کہ 342پولنگ اسٹیشن پر2500 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران، پاک آرمی اور رینجر کے جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے،ضلع بھر کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے ڈی پی او آفس قصور میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے،60 حساس پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی اضافی نفری کےساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
انہوں کہا کہ صاف،شفاف اور پرامن ماحول میں قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،پولیس عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پرعزم ہے، سکیورٹی کے ہر ممکن اقدام کو یقینی بنایا جارہا ہے،لا اینڈ آرڈر اور شہریوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے، کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہو گی اور کہا کہ قانون کی خلاف ورزی اور انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔