بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اورنیوٹیک کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

22

اسلام آباد،22اپریل  (اے پی پی): بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن  کے درمیان آج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  ہیڈکوارٹرز میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔اس مفاہمت نامے کا بنیادی مقصد نیوٹیکاور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے درمیان ہنر مندی کے تربیتی واؤچر پروگرام  پر  عملدرآمد میں تعاون کے لیے ایک مضبوط فریم ورک قائم کرنا  تھا۔

 یہ اقدام خاص طور پر بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے خاندانوں کے  افراد تک اعلیٰ معیار کی تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم تک رسائی کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نمائندگی کرتے ہوئے، ڈائریکٹر جنرل(سی آئی ) سائرہ عطا اور نیوٹیککی جانب سے ڈائریکٹر جنرل( پی اینڈ ڈی) شفیق کھوکھر نے باضابطہ طور پر معاہدے پر دستخط کیے۔

دستخط کی تقریب میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیکعامر جان، ڈائریکٹر جنرل نیوٹیک گلمینہ بلال احمد ، بی آئی ایس پی کے ڈائریکٹر جنرلز  شامل تھے۔