قومی اسمبلی اجلاس، زمین کے عالمی دن کے موقع پر متفقہ قرارداد ایوان سے منظور

16

اسلام آباد،22 اپریل(اے پی پی ): قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہوا۔اجلاس میں زمین کے عالمی دن کے موقع پر متفقہ قرارداد ایوان سے منظور کی گئی۔

یہ قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی،قرارداد کے متن کے مطابق حکومت پاکستان کو ماحول کے تحفظ کی ذمہ داری کا احساس ہے۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سیارے بمقابلہ زمین کے تھیم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی پر فوری قابو پانا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔