وزیرِ اعظم شہباز شریف  کی ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے فارسی میں گفتگو  

69

اسلام آباد،22 اپریل(اے پی پی ): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے فارسی میں گفتگو کی اور ایرانی شعرا کے پاکستان کے حوالے سے فارسی اشعار بھی پڑھے، جس میں انکے دورہ پاکستان کا بھرپور خیرمقدم اور انہیں بار بار پاکستان آنے کی دعوت دی۔

ایرانی صدر و وفد وزیرِ اعظم کے فارسی زبان پر عبور کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ وزیرِ  اعظم کی فارسی میں گفتگو پر شرکاء کے چہروں پر مسکراہٹیں پھیل گئیں اور وزیرِ اعظم کی فارسی میں گفتگو اور اشعار سن کر شرکاء داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔