اسلام آباد، اپریل 22 (اے پی پی): ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کے ایک ایونیو کا نام بدل کر ایران ایونیو رکھنے کی تختی کی نقاب کشائی کی۔اس تقریب کا انعقاد اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اسلام آباد آمد کے دوران کیا گیا۔