اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

31

اسلام آباد، 25 اپریل(اے پی پی ): اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ملاقات کرنے والوں میں سید نوید قمر، شازیہ مری، ملک عامر ڈوگر، مجاھد خان، اعجاز جاکھرانی، خالد حسین مگسی، گل اصفر خان اور نور عالم خان شامل ہے۔