اسلام آباد، 25اپریل (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے نجکاری ، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹیکل قونصلر زوئی وئیر نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ اور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے باہمی تعاون کے امور زیر بحث آئے۔
ملاقات میں برٹش ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جومائیر بھی موجود تھیں۔