صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر کی ملاقات

16

اسلام آباد، 25 اپریل (اے پی پی):صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا  نے  جمعرات کو یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات کی ۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2023ء پیش کی اور کمیشن کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔