اسلام آباد،26 اپریل (اے پی پی ): وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس خدمت مرکز چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اب لوگ کسی بھی وقت چوبیس گھنٹے میں اپنے مسئلے مسائل یہاں آکر حل کروا سکتے ہیں، یہ مرکز 28 قسم کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری میڈیا کے دوستوں سے بات ہوئی تو میں نے ان کو کہا کہ پولیس تھانوں کی ویڈیو بنالیں تاکہ بعد میں موازنہ کرنے میں آسانی رہے۔انہوں نے کہا کہ مارگلہ ٹریک میں حادثات ہورہے تھے ،اس کی پیٹرولنگ شروع کردی ہے، چینی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ ضرورہ کرائم کو کم کرنا ہے، اگر لاہور میں 30 فیصد کرائم کم ہوسکتا ہے تو یہاں بھی ہوسکتا ہے، اسلام آباد پولیس کی ٹیم بہت محنتی ہے۔