وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات

94

 

اسلام آباد،29 اپریل (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے  قازقستان کے سفیر  نے پیر کو یہاں  ملاقات کی جس میں  پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارتی اور علاقائی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے  قازقستان کے تعاون اور مشترکہ ترقیاتی وژن  اورقازقستان کی ثقافت اور سیاحت میں پاکستانیوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی پر زور دیا ۔

اس موقع پر  دونوں فریقین نے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے بارہویں اجلاس کی کامیابی کو تسلیم کیا  جبکہ  قازقستان   نے پاکستان کے ساتھ وسیع تعاون کے فروغ کے  عزم کا اعادہ کیا۔

قازقستان کے سفیر  نے  تجارت، توانائی، زراعت، اور علاقائی رابطوں میں تعاون پر یقین دہانی کروائی اور دونوں ممالک کے درمیان   دوطرفہ تعلقات میں استحکام کے علاوہ  سیاحت اور ثقافت  کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔